ابنا: سعودی عرب کے شاہ اور ولی عھد خاص طور سے اس زمرے میں آتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن کو سعودی حکام کی بیماریوں اور کہولت سن سے آل سعود کے حلقوں میں اقتدار کی جنگ میں شدت آنے سے پریشانی لاحق ہوچکی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس صورتحال کے پیش نظر امریکہ کے متعدد حکام نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے تا کہ نزدیک سے حالات کا جائزہ لے سکیں۔
سعودی عرب کے بادشاہ کی عمر ستاسی برس ہے اور سعودی ولی عھد اٹہتر برس کے ہیں اور دونوں مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ سعودی عرب میں حساس وزارت خانے اور عھدے اور عبدالعزیز کے بیٹوں کے قبضے میں ہیں جو عام طر سے ستر یا اسی برس کے ہیں اور انہیں مختلف طرح کے عارضے لاحق ہیں۔
بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ سعود الفیصل، انٹلجنس کے وزیر مقرن بن عبدالعزیز اور قومی سلامتی کے سربراہ بندر بن سلطان اس وقت ملک کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی ولی عھد علاج کی غرض سے سوئٹزرلینڈ گئے ہیں سعودی ولی عھد کو ذیابیطس، ہڈیوں کی بیماری اور کینسر لاحق ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ نے گذشتہ سال امریکہ میں کئي مرتبہ آپریشن کروایا تھا۔ یاد رہے سعودی حکام کی بڑی عمریں سعودی عرب کے مستقبل کے تعلق سے تشویش کا باعث ہیں اس کے علاوہ اس ملک میں آل سعود کی آمریت کی وجہ سے عوامی تحریکیں شروع ہوچکی ہیں۔
....... /169